گزشتہ روز کی مندی کےبعد اسٹاک مارکیٹ میں بہتری ،177.62پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX 20 dec
گزشتہ روز کی مندی کےبعداسٹاک مارکیٹ میں بہتری ،177.62پوائنٹس کااضافہ

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعے کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی بدترین مندی کے بعد آج مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر 100انڈیکس میں 300  پوائنٹس کااضافہ کیاگیا تاہم کاروبارکےاختتام تک انڈیکس 177.62پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار832.99کی سطح پر بند ہوا ۔

جمعے کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 655 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 316 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس 40 ہزار 955 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

تاہم دن کے اختتام تک 100انڈیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس40 ہزار832.99کی سطح پر بند ہواجبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 69.34پوائنٹس کے اضافے سے 18ہزار656.48پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ کے ایس ی آل شیئرز251.53پوائنٹس کے اضافے سے 29ہزار118.20پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی رہی اور پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ آتے ہی مارکیٹ کریش کر گئی تھی اور 100 انڈیکس 41 ہزار کی سطح کو برقرار نہ رکھ سکاتھااور 40ہزار کی سطح پرپہنچ گیا تھا ۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران ایک ہزار 183 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جس سے انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس تک گر گیا تھاتاہم کاروبار کا اختتام 948 پوائنٹس کمی کے ساتھ 40 ہزار 655 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Related Posts