پی ایس او کا 18.2بلین روپے کے بعد ازٹیکس منافع کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSO REPORTS STAGGERING PROFITS FOR 9MFY21

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل نے انرجی مار کیٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے مالی سال 2020-2021 کی نوماہی میں 18.2بلین روپے کے بعد ازٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے۔

ملک کو درپیش وبائی بحران کے چیلنجز کے باوجود کمپنی نے ایسا شاندار منافع حاصل کرکے ثابت کردیا کہ وہ حالات کے حساب سے لچک رکھتی ہے اور ایک قابلِ انحصار کمپنی ہے۔ پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ (BOM)نے 29اپریل 2021کو پی ایس او ہاؤس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں کمپنی اور اس کی ذیلی کمپنی پاکستان ریفائنری لمیٹڈ(پی آر ایل) کی کار کردگی کا مجموعی طور پرجائزہ لیا۔

مالی سال 2021کی نوماہی میں کمپنی نے گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 21.6%کی شاندار والیومیٹرک گروتھ کا مظاہرہ کیاجبکہ اس کے مار کیٹ شیئر میں 260بیسز پوائنٹس (bps) کا اضافہ ہوا اور 46.3%پر بند ہوا۔ موگیس میں 19.9%اور ایچ ایس ڈی میں 28.2%والیومیٹرک گروتھ کے ساتھ دونوں پروڈکٹس کے مار کیٹ شیئر میں بالترتیب 310اور 370 بیسز پوائنٹس (bps) اضافہ ہوا۔

مجموعی طور پر پی ایس او کے وائٹ آئل کی مار کیٹ میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 190بیسز پوائنٹس (bps) اضافہ ہوا او ر یہ 44.9%پر بند ہوا اور بلیک آئل 52.8%پر بند ہوا جو کہ 480بیسز پوائنٹس (bps)کا شاندار اضافہ ہے۔

انرجی کے مستحکم انقلاب کی قیادت کے ساتھ، پی ایس او نے جدت کو فروغ دیتے ہوئے اپنی ڈیجیٹل صلاحیتیوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔ ہائی اوکٹین 97یورو فائیو، پریمئر یورو فائیو اور ہائی سیٹین ڈیزل یورو فائیو انڈسٹری میں انقلاب کا باعث بنیں اور کسٹمرز کے پی ایس او پروڈکٹس پر اعتمادمیں مزید اضافہ ہوا۔

اپنے ویلیو کری ایشن ماڈل کو آگے بڑھاتے ہوئے، کمپنی نے ہائی مار جن پروڈکٹس کو ترجیح دینے، الیکٹرانک وہیکل چارجنگ فیسلیٹی متعارف کرانے اور انفرا اسٹرکچر پروجیکٹس پر تیز رفتار کام کے ذریعے آپریشنز میں مستعدی حاصل کی۔

مزید پڑھیں:پی ایس او پاکستان میں ماحول دوست یورو 5 فیول متعارف کروانے والی پہلی کمپنی بن گئی

اپنے اسٹیک ہولڈرز اور کسٹمرز کی تیزی سے بدلتی ضروریات کی تکمیل کے لئے کمپنی نے آٹومیشن، ڈیجیٹائزیشن اور بز نس پراسس ری انجینئرنگ پر توجہ میں اضافہ کیا۔ پی ایس او نے حال ہی میں اپنے پروکیور منٹ کے عمل کو سیپ اریبا SAP-Ariba پر منتقل کیا ہے جو کمپنی کی حکمتِ عملی اورآپریشنز میں تیز رفتاری، استعدادِ کار میں اضافے اور کام کی تکمیل کے دورانئے میں کمی کا باعث بنے گا۔

کمپنی کی بھرپور آپریشنل کار کردگی اور موزوں ترین حکمتِ عملی پر مکمل توجہ کا نتیجہ مالی سال 2021کی نوماہی میں 18.2بلین روپے بعد ازٹیکس کے غیر معمولی منافع کی صورت میں سامنے آیا جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران2020میں 3بلین روپے تھا۔

گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران حاصل ہونے والے منافع کے مقابلے میں اس نوماہی میں حاصل ہونے والا یہ زائد منافع بنیادی طور پر والیومیٹرک گروتھ پر ہونے والے خالص منافع کی بدولت ممکن ہوا جو موزوں قیمتوں کے تعین کا نتیجہ تھا، اس کے علاوہ ان عوامل میں اوسط قرضے کی سطح میں کمی کے نتیجے میں مالی مصارف میں کمی اور کم رعایتی نرخ جو اس پورے عرصے میں حاصل رہیڈ شامل تھے۔

پی ایس او کی ایک ذیلی کمپنی، پی آر ایل نے بھی اس مدت کے دوران 0.6بلین روپے کا بعد از ٹیکس منافع ظاہر کیا ہے جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران، یعنی مالی سال 2020 کی نو ماہی میں 6.8بلین روپے کا خسارہ تھا۔مجموعی طور پر گروپ نے مالی سال 2021 کی نوماہی میں 18.3بلین روپے کا بعد از ٹیکس منافع ظاہر کیا جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران یعنی مالی سال 2020 کی نوماہی میں 4.4بلین روپے کا بعدا زٹیکس خسارہ تھا۔

یہ نتائج ایک متنوع پورٹ فولیو میں پی ایس او کی اہلیت اور استحکام کا واضح ثبوت ہیں۔ مسلسل تبدیل ہوتے کاروباری ماحول کے ساتھ، کمپنی مستحکم ترقی اور منافع کے حصول کا عمل جاری رکھنے اوراپنے اسٹیک ہولڈرز کے لئے کمپنی کی قدروقیمت میں اضافہ کے لئے پر عزم ہے۔ مینجمنٹ نے اپنے تما م اسٹیک ہولڈرز بشمول بورڈ آف مینجمنٹ، حکومتِ پاکستان، وزارت ِ توانائی اور کمپنی کے شیئر ہولڈرز کی مسلسل حمایت اور تعاو ن پر پرخلوص اظہارِ تشکر کیا۔

Related Posts