پی ایس ایل 9: پشاور زلمی آج ملتان سلطان سے ٹاکرا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں آج راولپنڈی میں پشاور زلمی کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا، میچ شام 7بجے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل 9 کے پوائنٹ ٹیبل پر ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اس نے 7 میں سے 6 میچ جیتے ہیں۔

پوائنٹ ٹیبل پر پشاور زلمی 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ 7 میچوں میں سے زلمی نے صرف 3 جیتے ہیں جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا اور زلمی کو ایک پوائنٹ ملا۔

پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور لاہور قلندرز ایک پوائنٹ کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔

پیر کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 20 ویں میچ میں پشاور زلمی کی جیت کا سلسلہ 29 رنز سے ختم کرکے شاندار کامیابی سمیٹ لی تھی۔

Related Posts