پی ایس ایل 8: ملتان نے کوئٹہ کو 9 رنز شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 8: ملتان نے کوئٹہ کو 9 رنز شکست دے دی
پی ایس ایل 8: ملتان نے کوئٹہ کو 9 رنز شکست دے دی

راولپنڈی: ملتان سلطانز کی ٹیم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز شکست دے دی۔

ملتان سلطانز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے،راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عثمان خان 43 گیندوں پر 9 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان کے کپتان رضوان 29 گیندوں پر 55 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں ٹم ڈیوڈ نے 43، کیرن پولارڈ نے 23 اور رلی روسو نے 15 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے جواب میں اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم مطلوبہ ہدف حاصل نہیں کرپائی، کوئٹہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 253 رنز ہی بنا سکی جبکہ اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:عثمان خان نے پی ایس ایل تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمیر یوسف 67 رنزبناکر نمایاں بلے باز رہے، جبکہ افتخار احمد 53 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹر رہے، گلیڈی ایٹرز کے عباس آفریدی نے سب سے زیادہ 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related Posts