عثمان خان نے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عثمان خان نے پی ایس ایل تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی
عثمان خان نے پی ایس ایل تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: ملتان سلطانز کے عثمان خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کیخلاف پی ایس ایل تاریخ کی تیز ترین سینچری بنا کر ایونٹ میں ڈیبیو پر سنچری کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، سلطانز نے 16 اوورز میں 226 رنز بنالیے ہیں۔

عثمان خان نے راولپنڈی میں جاری میچ میں 36 گیندوں پر 100 رنز مکمل کر کے رلی روسو سے پی ایس ایل تاریخ کی تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز چھین لیا، روسو نے گزشتہ روز41 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

عثمان خان 43 گیندوں پر 9 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 120 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند کا شکار ہوئے۔

خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایونٹ میں اب تک 9 میں سے صرف 3 میچز ہی جیت سکی ہے۔ملتان سلطانز کی ٹیم اپنے 9 میں سے 5 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہے۔

خیال رہے کہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں پہلے ہی پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔گزشتہ میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرلی تھی۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 4وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی کنگز کی ٹیم پلے آف مرحلے میں جانے کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔ پلے آف مرحلے میں اب صرف ایک ٹیم کی ہی جگہ باقی ہے اور اسے پانے کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں ٹائی ہے۔

Related Posts