پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آج راولپنڈی میں مدمقابل

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSL X: Islamabad United and Multan Sultans to face off in Rawalpindi today
image: the cricketer

پاکستان سپر لیگ 10کے ساتویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا آمنا سامنا ہوگا،یہ مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رات 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

اب تک کے مقابلوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دونوں میچز جیت کر شاندار آغاز کیا ہے جبکہ ملتان سلطانز اپنا واحد میچ ہار چکی ہے۔

ملتان نے کراچی کنگز کے خلاف 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے، مگر وہ میچ 4 وکٹوں سے ہار گئی۔

دوسری جانب اسلام آباد نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے اور پشاور زلمی کو 102 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست جگہ بنائی ہوئی ہے۔

دونوں ٹیموں میں عالمی معیار کے کھلاڑی شامل ہیں۔ ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں محمد رضوان، مائیکل بریسویل، کرس جارڈن اور دیگر شامل ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں آغا سلمان، نسیم شاہ اور عماد وسیم شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز اب تک پی ایس ایل میں 16 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں دونوں ٹیموں نے 8-8 میچز جیتے ہیں۔ دونوں کے درمیان پچھلا میچ 2024 میں کھیلا گیا تھا جس میں اسلام آباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ صاحبزادہ فرحان، اینڈریز گوس، کولن منرو، آغا سلمان، اعظم خان (وکٹ کیپر)، محمد شہزاد، عماد وسیم، شاداب خان (کپتان)، جیسن ہولڈر، رائلی میریڈتھ، نسیم شاہ پر مشتمل ہوگی۔

ملتان سلطانز میں محمد رضوان (کپتان و وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، طیب طاہر، مائیکل بریسویل، ڈیوڈ ویلی، کرس جارڈن، اسامہ میر، عاکف جاوید، شاہد عزیز شامل ہوسکتے ہیں۔

Related Posts