پی ایس ایل؛ کراچی کنگز نے ملتان سلطان کو گھر بھیج دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ اے آر وائے)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے اہم ترین میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطان کو گھر واپسی کی راستہ دکھا دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم ملتان سلطان کو شکست سے دو چار کردیا۔

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو  87 رنز سے شکست دے کر پلے آف سے باہر کردیا۔ کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

ملتان سلطان 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 17 ویں اوور میں 117 رنز بناکر اؤٹ ہوگئی۔ ملتان سلطانز کے کامران غلام 29 اور یاسر خان 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی کنگز کے محمد نبی نے 3، میر حمزہ اور خوشدل شاہ نے 2،2 وکٹ حاصل کیں۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز پی ایس ایل کے آغاز سے اب تک کرکٹ کے میدان میں 15 بار آمنے سامنے آچکے ہیں۔ ملتان سلطانز نے 15 میچوں میں کل سات فتوحات حاصل کی ہیں جبکہ کراچی کنگز نے چھ فتوحات حاصل کیں۔

Related Posts