پی ایس ایل7:اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSL 7: ISLAMABAD UNITED, QUETTA GLADIATORS GET NEW PLAYERS

کراچی :پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیاہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم پال سٹرلنگ، ایلکس ہیلز، رحمن اللہ گرباز، مبصر خان، اعظم خان ، شاداب خان(کپتان )، آصف علی، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، حسن علی پر مشتمل ہے۔

لاہور قلندرزکی ٹیم میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، بین ڈنک ، سمیت پٹیل، ڈیوڈ ویز، راشد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان سپر لیگ کے دوران ثناء میر کی خوبصورتی کے چرچے

گزشتہ روزنیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی نے کراچی کو 9 رنز سے شکست دی تھی،پشاور زلمی سے جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف ملنے کے بعد کراچی کنگز نے کھیل شروع کیا تو اوپنر شرجیل خان کوئی بھی رن بنائے بغیر شعیب ملک کی پہلی ہی گیند پر حیدر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ وکٹ کیپر صاحبزادہ فرحان بھی 4گیندیں کھیل کر کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹے۔

ایان کوکبین نے 19 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔ انہیں عثمان قادر کی گیند پر شعیب ملک نے کیچ آؤٹ کیا۔ محمد نبی 10گیندوں پر 10 رنزبنا کر حسین طلعت کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک کا پکڑا گیا یہ دوسرا کیچ بھی ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرگیا۔

عامر یامین نے 15 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔انہیں محمد عمر نے بولڈکردیا۔ کپتان بابر اعظم میچ کے آخری اوور تک وکٹ پر موجود تھے تاہم ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ آخری کھلاڑی لیوس گریگوری نے 6 گیندوں پر 8 رنز بنائے اور کپتان کے ہمراہ ناٹ آؤٹ رہے۔

Related Posts