کورونا کیسز میں اضافہ، پی ایس ایل6 ملتوی، میچز بند، شائقین مایوس

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
PSL postponed due to Corona cases increase

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پی ایس ایل سیزن 6 ملتوی کرکے بقیہ میچز موخر کردیئے، شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی کنگز سے وابستہ آسٹریلوی کرکٹر کے پی ایس ایل سے علیحدہ ہونے کی تصدیق کردی،کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایونٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی سی بی اور فرنچائز مالکان کی ورچوئل میٹنگ میں پی سی بی اور فرنچائز مالکان کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل پر غورکے بعدپاکستان سپر لیگ کاچھٹا ایڈیشن ملتوی کردیا گیا۔

اس سے قبل آج صبح پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھاکہ پی ایس ایل 6 کی دو ٹیموں میں مزید تین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے،حکام کے مطابق یہ تینوں کھلاڑی اب 10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل، لاہورقلندرزکے باؤلردلبرحسین آؤٹ،پشاورزلمی کے وہاب ریاض کو میچ کھیلنے کی اجازت

پی سی بی کی جانب سے متاثرہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔پی سی بی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان تینوں کھلاڑیوں نے بدھ کے روز پی ایس ایل 6 کے منعقدہ ڈبل ہیڈر میچز میں شرکت نہیں کی۔ ان تینوں کھلاڑیوں میں علامات ظاہر ہونے کے بعد ان کے کورونا ٹیسٹ گذشتہ روز دوپہر کو کروائے گئے تھے۔

Related Posts