پی ایس ایل 6اچانک کیوں ملتوی ہوا؟، کرکٹ کے میدانوں سے اہم انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rising covid cases: Possibility of reducing number of spectators in the PSL

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل 6 اچانک ملتوی کرنے کے حوالے سے کرکٹ کے میدانوں سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6میں تماشائی سماجی فاصلے کا اصول نظر انداز کرنے لگے جب کہ پہلے میچ میں لوگ تیز دھوپ کی وجہ سے سائے کے متلاشی رہے۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ میں دونوں ٹیموں کے سپورٹرز کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی، گرمی کی شدت کے سبب پہلے میچ میں گرائونڈ کے قریب کی نشستیں شائقین کی منتظر رہیں۔

تماشائی اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کے حق میں بڑے بینرز اور پوسٹرز لے کر اسٹیڈیم پہنچے،وینیو کے باہر پاکستان اور لیگ کی ٹیموں کے جھنڈے اور کیپس فروخت ہوتی رہیں، اشیائے خورد و نوش کے اسٹالز پر نرخوں میں کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

گرائونڈ میں غیرضروری افراد کے داخلے پر سختی کے ساتھ پابندی عائد رہی، اسٹینڈز میں سماجی فاصلے پر عمل درآمد نہیں ہوسکا، چلچلاتی دھوپ میں میڈیا گیلری میں بیٹھی پشاور زلمی کی مداح خواتین گرم جوشی کے ساتھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں۔

محمد نبی نے بلند چھکا لگا گیند چھت پر پہنچا دی جس کے بعد دوسری گیند استعمال کی گئی، شام ڈھلتے ہی تماشائیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

ملتان سلطانزسے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مداحوں کی بڑی تعداد دکھائی دی۔کراچی کنگز کے وسیم اکرم فیلڈرز کو بار بار ہدایات بھجواتے رہے، دوران وقفہ وہ خود اسٹیڈیم میں جاکرکھلاڑیوں کو مشورے دیتے دکھائی دیئے، کراچی کنگز کے فزیو ڈاکٹر امتیاز فیلڈرز کی انگلیوں پر یکے بعد دیگرے اسپرے کرتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ لیگ میں سات کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

پی سی بی اب فوری طور پر تمام چھ ٹیموں کے شرکاء کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کورونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ، پی ایس ایل6 ملتوی، میچز بند، شائقین مایوس

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر کمرشل بابرحامدسہ پہر تین بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

پریس کانفرنس روم میں محدود جگہ کے باعث ویڈیو کیمرہ پرسنز کو پریس کانفرس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی تاہم پی سی بی اپنے یو ٹیوب چینل پر پریس کانفرنس کو لائیو اسٹریم کرے گا۔

Related Posts