پی ایس ایل فائیو، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل فائیو، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
پی ایس ایل فائیو، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں پشاور زلمی کو لاہور قلندرز نے 5 وکٹوں سے شکست دی ہے جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم پہلے ہی فائنل تک رسائی میں کامیاب ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لاہور قلندر نے ٹاس جیتا اور پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد پشاور زلمی نے بیٹنگ شروع کی۔

بیٹنگ کے دوران پشاور زلمی نے 20 اوورز میں قدرے محتاط کھیل پیش کرتے ہوئے 171 رنز کا ٹارگٹ دیا جسے لاہور قلندرز نے آسانی سے پورا کر لیا۔

پشاور زلمی کے اوپنرز حیدر علی اور امام الحق بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے جبکہ حیدر علی صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ ہارٹس ویلیون اور فاف ڈیویلیسی کے ساتھ ساتھ شعیب ملک نے کسی قدر اچھی بیٹنگ کی۔

وقفے وقفے سے پشاور زلمی کی وکٹیں گرنے کا عمل جاری رہا جس کے دوران شعیب ملک نے 39، ہارٹس ویلیون نے 37 جبکہ فاف ڈیویلیسی نے 31 رنز بنائے۔ مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر زلمی نے 170 رنز بنائے تھے۔

باؤلنگ کے دوران لاہور قلندر کے کھلاڑی دلبر حسین نے 3 جبکہ شاہین آفریدی، ڈیوڈ ویزے اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، تاہم لاہور قلندر کا کھیل آغاز میں زیادہ جاندار نظر نہیں آیا۔

قلندرز کے اوپنر فخر زمان 6 جبکہ تمیم اقبال 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، کپتان سہیل اختر 7 رنز پر کیچ دے کر آؤٹ ہو گئے، بینک ڈک بھی صرف 20 رنز ہی بنا سکے تاہم محمد حفیظ نے نصف سنچری مکمل کی۔

محمد حفیظ کی بیٹنگ کے باعث قلندرز 171 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا جس کے بعد لاہور قلندرز ایلیمنٹر 2 کیلئے کوالیفائی کر گئے۔ ناقابلِ شکست 74 رنز اسکور کرنے والے محمد حفیظ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

پشاور زلمی کے ثاقب محمود نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عمران اور راحت علی 1، 1 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ایلیمنیٹرز2 میں لاہور قلندرز پہلے کوالیفائر میں ہارنے والی ملتان سلطانز کے مدِ مقابل ہوں گے۔ میچ آج شب 8 بجے ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ملتان سلطانز کو سپر اوور میں شکست دے کرکراچی کنگز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

لیگ کے مسلسل پانچویں ایڈیشن میں شرکت کرنے والی کراچی کنگز کی ٹیم  گزشتہ روز پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچی۔

مزید پڑھیں: کراچی کنگز ملتان سلطانز کو ہراکر پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی

Related Posts