کراچی : پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) نے گزشتہ روز اسکیم ’ایمپلائیبلٹی سکلز فار نان مسلم یوتھ‘ کے اہلیت کے حامل ٹریننگ سروس پرووائڈرز کیلئے کانٹریکٹ تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز اسلم نے غیر مسلم نوجوانوں کو درپیش مسائل جیسا کہ غربت، تعلیم و ہنر کی عدم دستیابی، اور کم تنخواہوں پر ملازمتوں کی نشاندہی کی۔
انہوں نے سرکاری اور پبلک پرائیوٹ شعبے کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا ہونے اور قابل عمل حل تلاش کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔
انہوں نے پی ایس ڈی ایف کی جانب سے ٹریننگ سروس پرووائڈرز کے اقدام کے ذریعہ پنجاب میں غیر مسلم نوجوانوں کیلئے ملازمت کے بہتر مواقع پیدا کرنے کو سراہا۔
اس موقع پر پی ایس ڈی ایف کے چیف آپریٹنگ آفیسر علی اکبر بوسان نے کہا کہ ہمارا مقصد ’ایمپلائیبلٹی سکلز فار نان مسلم یوتھ‘ اسکیم سے معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کوا سکلز ٹریننگ فراہم کرکے ملازمت کے مواقوں میں اضافہ کرنا ہے۔
انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ یہ سکیم پی ایس ڈی ایف کے تمام طبقوں کو یکساں تعلیم، تربیت اور معاشی مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں:سیاسی و مذہبی مقاصد کے لیے دنیا بھر میں تشدد کے راستے اپنائے جاتے ہیں، چیف جسٹس