حرم شریف میں معذورین کیلئے اشاروں کی زبان میں خطبات کی ترجمانی کی سروس فراہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 مسجد حرام میں کنگ فہد کی توسیع میں معذور افراد کے لیے خطبہ جمعہ کے اشاروں کی زبان میں ترجمہ کی سروس فراہم کی جارہی ہے۔

کنگ فہد توسیع کی پہلی منزل پر مترجم یحیی بن محمد اللھیبی بہرے افراد کو اشاروں کی زبان میں جمعہ کے خطبات کا مفہوم سمجھاتے ہیں۔

اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے سماجی و انسانی امورعمر بن سلیمان المحما دی نے بھی بتایا کہ حرمین شریفین آنے والے معذور افراد کو عبادات کی ادائی اور ان کے تجربے کو بامعنی بنانے کے لیے اشاروں کی زبان کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔

حرمین شریفین کے زائرین کو سہولیات کی فراہمی بھی سعودی عرب کے ترقیاتی ویژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے ’’ اپنے حاجیوں کی خدمت ہمارے ورکرز کے لیے باعث افتخار‘‘ کے نعرہ کے تحت دونوں مقدس مساجد میں آنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

Related Posts