صوبہ پنجاب میں حکومت نے عوامی مقامات پر منہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا، نوٹیفیکیشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبہ پنجاب میں حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا، نوٹیفیکیشن جاری
صوبہ پنجاب میں حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا، نوٹیفیکیشن جاری

لاہور:پنجاب حکومت نے عوامی مقامات پر  مہلک کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے منہ ڈھانپنا لازمی قرار دیتے ہوئے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ پنجاب میں 65 ہزار739 افراد اب تک کورونا وائرس کا شکارہوچکے ہیں جبکہ 1ہزار407 افرادجاں بحق ہوئے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ 18ہزار692 افراد مرض سے صحتیاب ہو گئے ہیں تاہم اموات اور کیسز میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جسے مدِنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے اعلامیہ جاری کردیا۔

حکومت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عوامی مقامات پر ماسک پہننا یا منہ ڈھانپنا ضروری ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس شہریوں سے سختی سے عمل درآمد کرانے کی پابند بنا دی گئی۔

دکانداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ ماسک کے بغیر جو بھی گاہک آئے، اسے سروس فراہم نہ کی جائے، نہ ہی اسے کوئی سامان بیچا جائے۔ پابندی تاحکمِ ثانی برقرار رہے گی۔ 

Related Posts