اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کررہے ہیں،ڈائریکٹر ایکسائز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیاتیں فراہم کررہے ہیں،ڈائریکٹر ایکسائز
اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیاتیں فراہم کررہے ہیں،ڈائریکٹر ایکسائز

اسلام آباد:ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم خان نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ہر وقت کوشاں رہتے ہیں کہ اسلام آباد کے شہریوں کو ٹوکن ٹیکس نئی رجسٹریشن گاڑی ٹرانسفر کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرتے رہیں۔

جس میں ہم اب تک سو فیصد کامیاب ہوچکے ہیں،ہم نے اوورسیز پاکستانیوں کو مزید سہولیات دینے کے لئے نادراکے اشتراک سے آن لائن پاور اف اٹارنی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

یہ سہولت ابتدائی طور پر یوکے اور یو ایس اے کے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے لیے شروع کی ہے گاڑی کی نئی رجسٹریشن ٹرانسفر ٹوکن ٹیکس کے حوالے سے پاکستانیوں کو کافی مشکلات تھیں۔

کہ وہ بیرون ملک مقیم ہیں تو انہوں نے گاڑی فروخت کرنی ہو یا گاڑی ٹرانسفر کرنی ہو یا پھر نئی رجسٹریشن کرانا ہو تو اس کے لیے انہیں بائیو میٹرک لازمی درکار ہوتے ہیں تو ہم نے ان کی آسانی کے لیے لیے نادرا کے ساتھ مل کر آن لائن پاور آف اٹارنی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

اس طرح یوکے اور یو ایس اے کے اوورسیز پاکستانی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، اسلام آباد کے شہریوں کو مزید سہولیات فراہم کے لیے ہم اسلام آباد کے رورل ایریاز میں سب آفسز بنا رہے ہیں۔

تاکہ مین ایکسائز آفس میں رش کم ہو اور رورل ایریاز کے رہائشی شہریوں کو ان کے علاقوں میں نئی رجسٹریشن ٹرانسفر ٹوکن ٹیکس اور دیگر امور کے متعلق مکمل سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

تاکہ رورل ایریاز کے رہائشی اپنے اپ علاقوں میں ایکسائز کے متعلق امور نپٹا سکیں اور ان کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ سکے ہماری کوشش ہے کہ اسلام آباد ایکسائز آفس سے متعلق شہری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔

مزید پڑھیں: جنرل الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے، زین العابدین اعجاز

چیف کمشنر عامرلیاقت کے ویژن کے مطابق ہم نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاور آف اٹارنی سروس شروع کر دی ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل فوری طور پر حل ہو سکیں۔

Related Posts