کالعدم تحریک لبیک کاملک بھر میں احتجاج ختم، لاہور میں دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Protests of banned TLP end across country, sit-in continues in Lahore

لاہور :حکومت کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت، کالعدم تحریک لبیک نے ملک بھر میں دھرنے ختم کرکے صرف لاہور میں دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

رات گئے مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس میں حکومت کی جانب سے وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر قانون راجہ بشارت، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی،کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے شفیق امینی، ظہیرالحسن شاہ اور مجلس شوریٰ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

حکومتی وفد ان علماء سے بریفنگ لے کر آیا تھا جو اس سے قبل کوٹ لکھپت جیل میں سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی سے ملاقات کرچکے تھے، ان علما ء نے حکومتی وفد کو کالعدم تحریک لبیک کے مطالبات سے آگاہ کردیا تھا جس پر حکومتی وفد ٹی ایل پی کی شوریٰ سے ملنے پہنچا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران کالعدم تحریک لبیک نے شیخ رشید کے استعفے، سربراہ مولانا سعد رضوی اور گرفتار کارکنوں کی رہائی، مقدمات کے خاتمے اور فرانس کے سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا۔

حکومتی وفد نے تمام مطالبات تسلیم کرلیے لیکن فرانس کے سفیر کی ملک بدری اور شیخ رشید کو وزیر داخلہ کے عہدے سے ہٹانے سے انکار کردیا۔

مذاکرات کے دوران دونوں جانب سے تلخی بھی پیدا ہوئی، حکومتی وفد نے زیادہ تعداد میں مذہبی کارکنوں کی شہادت کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ چند کارکن جاں بحق ہوئے لیکن سوشل میڈیا پر اور تقریروں میں تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، اگر ایسا ہے تو مرنے والوں کی لاشیں دکھائی جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک نے احتجاج کو مزید نہ بڑھانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ اس دوران تحریک لبیک کی شوری نے ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے اور صرف لاہور میں دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

تحریک لبیک کے رہنما شفیق امینی نے کارکنوں کے نام پیغام میں کہا کہ کارکنان ملک بھر میں دھرنے ختم کرکے گھروں کو چلے جائیں صرف لاہور میں مرکزی دھرنا جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ حکومت کیساتھ مذاکرات سے پہلے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی سے علماء کے وفد نے کوٹ لکھپت جیل میں طویل ملاقات کی جس میں علماء نے سعد رضوی سے دھرنا ختم کرانے اور ویڈیو پیغام جاری کرنے کی درخواست کی، علما کا کہنا تھا جلد اچھی خبر سنائیں گے۔

چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں علما ء کے وفد نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی سے کوٹ لکھپت جیل میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں علماء نے سعد رضوی سے احتجاج ختم کرانے کی درخواست کی۔

مزید پڑھیں:حکومت کا ایک بار پھر موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا عندیہ

وفد میں ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر، ثروت اعجاز قادری، پیر خالد سلطان، میاں جلیل احمد شرقپوری، خواجہ غلام قطب الدین فریدی، پیر نظام الدین سیالوی اور حامد رضا سیالکوٹی شامل تھے۔ وفد کا کہنا تھا کہ یہ وفد سرکاری بلکہ فریقین کے درمیان معاملات کو سلجھانے کی ایک کوشش ہے، ہمیں سرکاری سرپرستی حاصل نہیں۔

مذاکراتی ٹیم نے افطاری بھی سعد رضوی کے ساتھ جیل میں کی اور سعد رضوی کو معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی۔

Related Posts