تاجر اتحاد اور رہائشیوں کی بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کیخلاف احتجاجی ریلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تاجر اتحاد اور رہائشیوں کی بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کیخلاف احتجاجی ریلی
تاجر اتحاد اور رہائشیوں کی بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کیخلاف احتجاجی ریلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: تاجر اتحاد بحریہ ٹاؤن کے تاجروں اور رہائشیوں کی جانب سے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ذرائع کے مطابق احتجاجی ریلی پولو رائیڈنگ کلب فیز 1/6 سے فیز 7/8 ہب کمرشل تک نکالی گئی،احتجاجی ریلی کی قیادت تاجر اتحاد کے سربراہ عطاء خان نے کی۔

عطاء خان کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے مینٹنس فیس میں 30 فیصد اضافہ ظالمانہ فیصلہ ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں پر اوور چارجنگ، گھوسٹ ٹیکسز کو لوٹ مار کا ذریعہ بنا لیا گیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو روات تک ریلی کی اجازت دیدی

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ ان فیز میں رہنے والوں کو سیکورٹی فراہم کرنے میں بھی ناکام ہے، گھر اور دکانیں ہماری جبکہ مالکانہ حقوق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے یہ انصاف نہیں لوٹ مار ہے۔

Related Posts