بیلجیئم میں سینکڑوں یونین ملازمین کا مہنگائی کیخلاف احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برسلز: یورپی ملک بیلجیئم بھی عالمی مہنگائی کی زد میں آگیا، دارالحکومت برسلز میں سینکڑوں یونین ملازمین نے احتجاجی مارچ میں شرکت کی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بیلجیئم کے دارالخلافہ میں مظاہرین نے کام کے خراب حالات، توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور افراط زر میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا، مطاہرین کی جانب سے حکومت اور کاروباری اداروں کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چائے کی درآمدات میں 9 فیصد کمی ریکارڈ

مارچ میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ مزدوروں کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، کھانے پینے کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کو غربت کے دہانے پر دھکیل دیا ہے۔

مظاہرین نے ہڑتال کے حق کے خاتمے کی مذمت کرتے ہوئے مزدوروں کی اجرت کے تحفظ کا مطالبہ بھی کیا۔

Related Posts