قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعات پر عرب ممالک کا اقوام متحدہ میں احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوام متحدہ ادارے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں عرب ممالک نے قرآن پاک کو نذرِ آتش کرنے کے واقعات پر عالمی خاموشی کو مایوس کن قرار دیدیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے United Nations Human Rights Council کے اجلاس میں عرب ممالک نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں نے قرآن پاک کو نذرِ آتش کرنے کے واقعات کی  مذمت کرنے سے گریز کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی پولیس اغوا کار بن گئی، تھانے کے ٹارچر سیل سے مغوی کو چھڑا لیا گیا

عرب ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے قطر کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ڈاکٹر ہند عبدالرحمان المفتاح نے کہا کہ مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن کو جلانے کے ناپاک واقعات پر عالمی ادارے کا رویہ نہایت مایوس کن ہے جس پر گہری تشویش ہے۔

عرب ممالک نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے ساتھ ساتھ جس ملک میں ایسے واقعات ہوئے ان پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے زور دیں۔

عرب ممالک نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر زور دیا کہ سویڈن سمیت ایسے تمام ممالک جہاں آزادیٔ اظہار رائے کے نام پر مذہب کو نشانہ بنایا جاتا ہے وہاں مذہبی احترام کے بنیادی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔

یاد رہے کہ سویڈن میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی انتہا پسند تنظیم کے رہنما راسموس پلودن نے ایک سے زائد مرتبہ قرآن کی بے حرمتی کرتے ہوئے سرعام قرآن کو نذر آتش کیا تھا۔

Related Posts