ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیم کا فروغ حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے یہ بات گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مستونگ کے طلباء وفد سے گفتگو کے دوران کہی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مستونگ کے طلباء وفد نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ ڈپٹی اسپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات کے دوران تعلیمی عمل پر گفتگو ہوئی۔
طلباء وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ نوجوان قوم کے مستقبل کے معمار ہیں جبکہ ملک کی قیادت آگے چل کر انہی کے سپرد ہونی ہے۔
قاسم خان سوری نے کہا کہ حکومت ملک میں تعلیم کو فروغ دینے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جبکہ اس مقصد کے حصول کے لیے اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔
نوجوان قوم کے مستقبل کے معمار ہیں اور انہوں نے ہی مستقبل میں قوم کی قیادت سنبھالنی ہے۔ ملک میں تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور مقصد کے حصول کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مستونگ کے طلباء کے وفد سے ڈپٹی اسپیکر چیمبر میں گفتگو۔ pic.twitter.com/vdHzjhWEJ8— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) December 19, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے بھارت نے اپنے آپ کو شکست دینے کا ایک الٹا راستہ منتخب کیا، اسٹرائیک نے بھارت کو اپنے آپ سے لڑوا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپانچ روز قبل اپنے پیغام میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ سات دہائیوں تک محفوظ رہنے کے بعد مودی سرکار اپنے ہی ملک کی مستحکم جمہوریت سے تنگ آ گئی۔
مزید پڑھیں: بھارت نے شکست کھانے کا اُلٹا راستہ منتخب کیا۔قاسم سوری