الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، وزیراعظم
ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس کیلئے متعلقہ چارجنگ انفراسٹکچر کا نیٹ ورک بھی قائم کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت تجارت و صنعت ، وزارت بجلی و توانائی اور سرمایہ کاری بورڈ سے کہا کہ وہ الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو توانائی کے ذخائر میں خود کفیل بنانے کے لیے قابل تجدید توانائی کے وسائل تیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 10,000 میگا واٹ کے سولر پراجیکٹ کے آغاز کے لیے حکومت کی طرف سے دی گئی حالیہ منظوری کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ شمسی منصوبہ نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کو کم کرے گا بلکہ مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرکے سستی بجلی کی پیداوار کو بھی یقینی بنائے گااوراس طرح قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

نااہلی افسوسناک، مخالفین کو پھانسنے کے جال عمران خان نے بنے۔سعد رفیق

وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے الیکٹرک بسوں کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں اور دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے استعمال پر بھی اپ ڈیٹ کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت اور انفراسٹرکچر کی ترقی سے ملک کے درآمدی بل میں نمایاں کمی آئے گی اور غیر ملکی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بھی کھلیں گے۔

Related Posts