مریم نوازکو باہر جانے سے روکنے کا کابینہ کافیصلہ زبردست ہے، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad-Chaudhry

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو باہر جانے سے روکنے کا کابینہ کافیصلہ زبردست ہے، نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا بھی زیادتی تھی،مریم نواز کو روکنے سے کچھ نہ کچھ مداوا ہوا ہے۔

جہلم میں البیرونی ڈگری کالج گراؤنڈ جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرفوادچوہدری کاکہناتھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ کرپٹ افراد جیلوں میں نہ رہیں یہ لوگ پلی بارگین کریں، لوٹی دولت واپس کر کے جہاں مرضی جائیں۔

فواد چوہدری کا کہناتھا کہ مریم نواز کو باہر جانے سے روکا گیا، مریم نواز کو باہر جانے سے روکنے کا کابینہ کافیصلہ زبردست ہے، نوز شریف کو باہر جانے دینے کی اجازت بھی زیادتی ہے، عام آدمی یہاں جیل کاٹتا ہے اور امیر لوگ باہر چلے جاتے ہیں،پیسے واپسی کا عمل شروع ہو چکا ہے، مزید وصولیاں ہوں گی۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا متفقہ طور پر مریم نواز کا نام ای سی ایل میں رکھنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی ہندو نوازا پالیسی کے باعث بھارت کا وجود خطرے میں ہے،مودی کی انتہا پسندانہ ذہنیت سے بھارتی عوام مصیبت میں مبتلا ہیں۔

فوادچوہدری کامزید کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان 26 دسمبر کو پنڈ دادن خان کا دورہ کریں گےجہاں وہ جلال پور کندوال نہر کا سنگ بنیاد رکھیں گے اس کے علاوہ وزیر اعظم البیرونی ڈگری کالج گروانڈ میں جلسہ سے خطاب بھی کریں گے۔

Related Posts