اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) اسلام آباد زون نے وزارت مذہبی امور ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے مبینہ فراڈ میں ملوث سوسائٹی عہدیداران کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد کی جانب سے کاروائی میں وزارت مذہبی امور ہاوسنگ سوسائٹی کے سیکٹری خالد عباس، ایکزیکٹیو ممبر مرزا اکرم شاہد سمیت مالک ارتھ گارڈن پرائویٹ لمیٹد سید حامد علی کو گرفتار کر لیا گیا۔
سوسائٹی عہدیداران سیکٹری اور ایکزیکٹیو ممبر پہ خلاف ضابطہ اور غیر قانونی طور پہ مالک ارتھ گارڈن سید حامد علی سے 1000 پلاٹ کی خرید کا معاہدہ کرنے کا الزام ہے۔
سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے مالک ارتھ گارڈن کے ساتھ معاہدہ رجسٹرار اسلام آباد کی منظوری کے بغیر اور بائی لاز (By-laws) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیا گیا۔ معاہدے کی مد میں انتظامیہ سوسائٹی کی جانب سے مالک ارتھ گارڈن سید حامد علی کو 3 کروڑ روپے کی ادائیگی بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں
لاہورمیں نازیبا ویڈیو بنانے پر ڈاکٹر معطل، موبائل سے 50ویڈیوز برآمد
مینار پاکستان ہراسگی کیس، عائشہ اکرم اور ریمبو کی ایک اور آڈیو کال لیک