کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے صارفین کے قرض کی تفصیلات مائیکرو فنانس بینکوں کو فراہم کرنے کا طریقہ کار وضع کردیا۔
ایس بی پی نے مائیکرو فنانشل ریگولیشن میں ترامیم کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں مائیکرو فنانس بینکوں کو قرض کی تفصیل فراہمی سے متعلق طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق مائیکرو فنانس قرض لینے کی کاغذی ضرورت کو سہل کردیا ہے اور مائیکرو فنانس قرض صارف کے لئے قرض کی تفصیلات فراہم کرنے کی شرط ختم کردی ہے۔
اعلامیے کے مطابق لائسنس کریڈٹ بیورو یہ سہولت فراہم کررہے ہیں، مائیکرو فنانس بینکوں کو قرضوں کے لیے ای سی بی آئی حاصل کرنا ہوتی تھی۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ترمیم کے بعد اسٹیٹ بینک کی ای سی بی آئی رپورٹ کی شرط ختم کردی، مائیکرو فنانس بینک اپنے ذرائع سے صارف کی رپورٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی چیمبر نے عام صنعتوں کی گیس بندش کے فیصلے کو مسترد کردیا