ممبئی چھوڑتے ہوئے پریانکا چوپڑا جذباتی ہوگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی چھوڑتے ہوئے پریانکا چوپڑا جذباتی ہوگئیں
ممبئی چھوڑتے ہوئے پریانکا چوپڑا جذباتی ہوگئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی ووڈ شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا ممبئی چھوڑتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پریانکا چوپڑا نے گزشتہ روز ممبئی میں گزارے ہوئے یاد گار لمحوں پر مشتمل ویڈیو مونٹاج شیئر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر ڈالی گئی پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ گھر کی بات ہی الگ ہے، واقعی گھر آنے جیسا کچھ نہیں ہے، آپ نے جو پیار اور محبت دی ہے، اس نے بہت متاثر کیا ہے۔

پریانکا چوپڑا کا کیپشن میں مزید کہنا تھا کہ سچ میں اگر آپ سب نہ ہوتے تو پتا نہیں میں کہاں ہوتی، انہوں نے اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے خواب کو حقیقت کا رنگ دے دیا۔

مزید پڑھیں:مجھے سب سے زیادہ دھوکا میرے والد نے دیا ہے، متھیرا

یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ کا 3 سال بعد کام کے سلسلے میں ممبئی آنا ہوا تھا، مختصر دورے کے دوران وہ کام میں مسلسل مصروف رہیں اور پھر واپسی کی راہ لی۔

Related Posts