کراچی سے لاہور جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، مسافروں کی چیخ و پکار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسافروں کی چیخیں نکل گئی، فوٹو اے آر وائی

 ہفتے کی شام کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں کی لپیٹ میں آگئی، جس کے باعث طیارے میں موجود مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارہ پرواز کے کچھ ہی دیر بعد شدید جھٹکوں کا شکار ہوا، جس سے مسافروں کی چیخیں نکل گئیں اور کئی افراد با آواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ پائلٹ نے صورت حال کو سنبھالتے ہوئے فوری طور پر طیارے کو واپس کراچی کی جانب موڑ لیا، جہاں پرواز بحفاظت لینڈ کر گئی۔

دوسری جانب خراب موسم کے باعث اسلام آباد سے لاہور جانے والی پرواز کو بھی کراچی منتقل کر دیا گیا، جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر دیگر کئی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ طوفانی ہواؤں کے باعث پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے اور حفاظتی اقدامات کے تحت متعدد پروازیں یا تو منسوخ کی گئی ہیں یا تاخیر سے روانہ کی جا رہی ہیں۔

مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی زحمت سے بچنے کے لیے ایئر لائنز سے پیشگی رابطہ کر کے اپنی پروازوں کی تازہ ترین صورت حال معلوم کریں۔

Related Posts