سندھ میں عید الاضحٰی اور 14 اگست کی خوشی میں قیدیوں کی سزا میں کمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COVID-19 positive ratio increases to 6.02% in Sindh

کراچی: عید الاضحٰی اور جشن آزادی کی خوشی میں سندھ میں  سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں  کمی کردی گئی ہے۔وزیر اعلٰی سندھ کی طرف سے  دونوں مواقع پر 60 ،60 روز کے حساب سے سزا میں مجموعی طور پر چار ماہ کی کمی کی گئی ہے۔

سزا میں تخفیف کا اطلاق سنگین جرائم کے سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ سنگین جرائم میں وطن دشمنی کی سازش، جاسوسی، دہشت گردی، قتل، زنا، اغوا اور ڈکیتی شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سزاؤں میں تخفیف کا اعلان کرتے ہوئے قیدیوں اور ان کے لواحقین کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ رعایت سے فائدہ اٹھانے والے اپنی زندگی کوبہتر کریں گے اور نئے عزم کے ساتھ  صوبہ سندھ اور ملک و قوم  کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے۔

مزید پڑھیئے: قائد آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا

Related Posts