کورونا وائرس: کراچی میں اسکول کھولنے والے 3 پرنسپلز کے خلاف مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: کراچی میں اسکول کھولنے والے 3 پرنسپلز کے خلاف مقدمہ درج
کورونا وائرس: کراچی میں اسکول کھولنے والے 3 پرنسپلز کے خلاف مقدمہ درج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ حکومت کی جانب سے اسکول کھولنے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 3اسکولوں کے پرنسپلز کے خلاف مقدمہ درج ہو گیاہے۔

قائد آباد تھانے کی حدود میں کراچی کی  شیرپاؤ کالونی میں قائم صفہ گرامر ہائی اسکول انتظامیہ کی جانب سے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام اسکولوں کو 30 مئی تک بند کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے۔

صفہ گرامر ہائی اسکول انتظامیہ نے خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکول کو کھولا جس کی شکایت موصول ہونے پر پرنسپل نیاز ولد یاسین گل کے خلاف ایف آئی آر نمبر 154/2020 بجرم دفعہ 188 پاکستان پینل کورٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا جبکہ مزید 2 اسکولز بھی اسی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ 

سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی روڈ نمبر 10 پر واقع کراچی گرامر پبلک اسکول انتظامیہ کی پابندی کے باوجود  خلاف ورزی  پر سکھن پولیس نے بھی کارروائی کی۔ اسکول کے پرنسپل راشد ولد عبدالخالق کو خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔پرنسپل راشد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 176/2020 بجرم دفعہ 188 پاکستان پینل کورٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔

اسی طرح مینگل اسلامیہ پبلک اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کی خلاف ورزی کی گئی۔مینگل اسلامیہ پبلک اسکول لیبر اسکوائر بھینس کالونی پر واقع ہے۔سکھن پولیس نے پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر مینگل اسلامیہ پبلک اسکول کے پرنسپل گل محمد ولد لال بخش کو گرفتار کرلیا۔پرنسپل گل محمد کے خلاف ایف آئی آر نمبر  175/2020 درج کی گئی۔

Related Posts