پاکستان کی وسطی ایشیاء میں امن کی کوششیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 وزیراعظم عمران خان وسطی ایشیاء میں جاری تنائو کی کیفیت کو کم کرنے کیلئے اس وقت متحرک دکھائی دیتے ہیں ،سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران اور سعودی عرب کو انتہائی اہم سمجھا جارہاہے۔

سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز ایران کا دورہ کیا اور ایران کی قیادت سے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ایران پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے جنگ کا ماحول ترک کرکے بات چیت کے عمل کی تجویز پیش کی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے سعودیہ ایران کشیدگی کے خاتمے کیلئے مدد کی درخواست کی تھی ، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے ایران کیساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے دونوں فریقین کو تنازعات کے حل کیلئے بات چیت پرقائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی پیداہوئی تھی، سعودی عرب نے اس حملے کا براہ راست ایران کو ذمہ دار قرار دیا تھا،اس کے بعد جدہ کی بندر گارہ کے قریب ایرانی آئل ٹینکر پر حملے سے دونوں ملکوں کے درمیان تنائو مزید بڑھ گیا تھا۔

ایرانی دورے سے وزیراعظم عمران خان کی حوصلہ افزائی ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو ختم کرانے کا عزم لیکر سعودی عرب روانہ ہوئے ہیںکیونکہ سعودیہ بھی ایران کے ساتھ بڑے پیمانے پر تنازعات سے بچنا چاہتا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اس بات سے پہلے ہی دنیا کو آگاہ کرچکے ہیں کہ سعودی عرب اورایران کی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردیگی، دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں کو ناقابل تصور سطح تک بڑھ جائینگی جبکہ دوسری طرف ایران بھی سعودی عرب کے ساتھ اختلافات ختم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور وہ سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط تعلقات اور ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔ خطے کا سیاسی ماحول سعودی عرب اور ایران کے مابین عدم اعتماد ختم کرنے کیلئے ثالثی کے حوالے سے پاکستان کے اقدام کی حمایت کرتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں قیام امن کیلئے کوششوںکا آغاز تو کردیا ہے اور دونوں ممالک کی قیادتوں کو جنگ کے نتائج سے بھی باخبر کردیا ہے، اب دونوں ممالک کو بات چیت کی میز پر لانا اوردونوں ممالک کو تنازعات کے خاتمے پر قائل کرنا پاکستان کا اہم ہدف ہے ، اگر پاکستان نے دونوں فریقین کے درمیان تنازعات ختم کرواکر امن کی راہ ہموار کردی تو وزیراعظم پاکستان عمران خان عالمی سطح کے لیڈر بن کر ابھریں گے۔

 

Related Posts