اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان فوجی کیمپوں پر دہشت گردوں کے حملے پسپا کرنے پرجری جوانوں کو سلام پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اپنی عساکر کی پشت پر متحد اور یکجا کھڑی ہے۔
ہم بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں قائم فوجی کیمپوں پر دہشت گردوں کے حملے پسپا کرنے والےاپنے جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پوری قوم اپنی عساکر کی پشت پر متحد اور یکجا کھڑی ہے جو ہمارے حفظ و دفاع کیلئے پیہم عظیم قربانیاں پیش کر رہی ہیں۔
ہم بلوچستان کے علاقوں، پنجگور اور نوشکئ میں قائم فوجی کیمپوں پر دہشتگردوں کے حملے پسپا کرنے والےاپنے جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پوری قوم اپنی عساکر کی پشت پر متحد اور یکجا کھڑی ہے جو ہمارے حفظ و دفاع کیلئے پیہم عظیم قربانیاں پیش کر رہی ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 3, 2022
واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ماردیاتھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بدھ کی شب بلوچستان میں پنجگور اور نوشکی کے دو مقامات پر سیکورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی،دونوں حملوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:نوشکی، پنجگور میں حملے ناکام، فورسز نے 4دہشت گرد ماردئیے ، آئی ایس پی آر