وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے کے لیے لاہور پہنچیں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلےسےپاکستانی مؤقف کی تائیدہوئی،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیابھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہا،بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلےسےپاکستانی مؤقف کی تائیدہوئی۔

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورے کے لیے آج داتا کی نگری لاہور پہنچیں گے اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور دیگر سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم پنجاب کابینہ کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے دوران انہیں صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کی کارکردگی اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کے انتظامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے ساتھ پوری قوم کا اظہارِ یکجہتی دُنیا کے لیے ایک ٹھوس پیغام ہے۔آرمی چیف

اس دوران وزیر اعظم پاکستان عمران خان لاہور کی سکھ کمیونٹی کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے اور انہیں حکومت پنجاب کی طرف سے کمیونٹی کی سہولت کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  یکجہتی کشمیر آور کے موقعے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کہہ چکے ہیں آج  سارا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے ہم کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر کشمیر کی جنگ لڑیں گے۔وقت آگیا ہے کہ بھارت کو سبق سکھایا جائے۔

مزید پڑھیں: سارا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے، ہر فورم پر کشمیر کی جنگ لڑیں گے۔وزیر اعظم

Related Posts