وزیراعظم عمران خان آج دورہ چین پر روانہ ہونگے، اہم معاہدے متوقع

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر آج سے 6 فروری تک چین کا 3روزہ دورہ کرینگے، اہم ملاقاتیں ہونگی، ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق وزیراعظم دورہ چین کے دوران ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے،دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان چینی صدر اور وزیراعظم کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے،سی پیک سمیت مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ دی جائے گی،،دونوں ممالک کی قیادت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریگی۔

مزید پڑھیں:عمران خان افغانستان کے مسائل پر آواز اٹھانے والے واحد انسان ہیں۔شیخ رشید

ترجمان کا کہنا تھا وزیر اعظم کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات کا اختتام ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے،بیجنگ میں وزیراعظم چین کے ممتاز کاروباری رہنماؤں اور چین کے سرکردہ تھنک ٹینکس، تعلیمی اداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

Related Posts