چینی 109 روپے کلو اور، جانتے ہیں رمضان ریلیف پیکیج میں آج سے کون کون سی اشیا کتنی سستی ملیں گی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حکومت نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کردی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز آج 5 مارچ سے صارفین کو 7اعشاریہ 49 ارب روپے کی سبسڈی دینا شروع کر دیں گے۔

19 ضروری اشیاء میں آٹا، چینی، دال چنا، دال مسور، دال مونگ، سفید چنے، چاول باسمتی، چاول سیلا، ٹوٹا چاول، تیل، بیسن ، کھجور، مشروبات/ کاربونیٹیڈ مشروبات، اسکواش ، شربت، چائے، دودھ، اور مصالحے بھی شامل ہیں۔

صارفین کو تیل پر 25 روپے، دال چنے پر 25 روپے، سفید چنے پر 25 روپے، بیسن پر 50 روپے، کھجور پر 50 روپے، چاول باسمتی پر 25 روپے، چاول پر 25 روپے، چائے پر 100 روپے اور ٹیٹرا پیک دودھ پر 30 روپے سبسڈی ملے گی۔

صارفین کو 800 گرام چائے پر 100 روپے، بیسن اور کھجور پر 50 روپے کا ریلیف ملے گا۔ دودھ کے فی لیٹر ٹیٹرا پیک کی قیمت میں 30 روپے کی کمی کی گئی ہے۔دال اور چاول کی قیمت میں بھی 25 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔

بی آئی ایس پی کے صارفین کے لیے فی کلو چینی کی قیمت 109 روپے پر برقرار ہے۔بی آئی ایس پی کے صارفین کو فی کلو گھی 365 روپے، آٹے کا 10 کلو تھیلا 648 روپے میں ملے گا۔رمضان ریلیف پیکیج کا اطلاق یوٹیلیٹی اسٹورز پر آج 5 مارچ سے ہوگا۔

واضح رہے کہ بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ صارفین ماہانہ 20 کلو آٹا، پانچ کلو چینی، پانچ کلو گھی، تین کلو چاول اور دالیں حاصل کر سکتے ہیں۔ٹارگٹڈ سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کے لیے خصوصی رعایتیں بھی پیش کی جائیں گی۔

Related Posts