وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں سمیت اشیائے خوردونوش مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اتوار بازاروں میں 5 کلو آلو کی قیمت 346 روپے جبکہ 5 کلو پیاز کی 996روپے، ادرک 292 جبکہ لہسن فی کلو 320 روپے پر فروخت کیا جارہا ہے۔
ہم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا۔فیصل کریم کنڈی
اشیائے خوردونوش کی سرکاری اور ریٹیل پرائس میں بڑا فرق
اتوار کے روز لگنے والے بچت بازاروں میں ٹماٹر 110 روپے، توری 125 روپے جبکہ ٹینڈے کی قیمت 125روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ بھنڈی 136 جبکہ کدو72روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
سفید لوکی کی قیمت 68روپے فی کلو مقرر کردی گئی۔ کریلا 94 روپے، بینگن 58 جبکہ کھیرے کی فی کلو فروخت 58 روپے پر جاری ہے۔ اروی 125روپے فی کلو بکنے لگی۔
مٹر 92 روپے، سبز مرچ 80 روپے، بڑا گوشت 600 روپے فی کلو، انڈا فی درجن 181 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ عوام کی بڑی تعداد اتوار کے روز چھٹی کے باعث خریدوفروخت کیلئے اتوار بازار کا رخ کرتی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں مہنگائی کے طوفان کی ذمہ دار حکومت ہی نہیں بلکہ وہ دکاندار بھی ہیں جو من مانے نرخوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کرتے ہیں۔ عوام کی بڑی تعداد سرکاری اور ریٹیل پرائس کے فرق سے پریشان ہے۔
کمشنر کراچی نے اپنی ویب سائٹ پر سبزیوں کا یومیہ ہول سیل اور ریٹیل ریٹ معیار قرار دے رکھا ہے تاہم ریٹیلرز اور ہول سیلرز دونوں ہی اسے غیر حقیقی سمجھتے ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ کا اطلاق تو دور کی بات، اسے چسپاں بھی نہیں کیاجاتا۔