معروف اداکار فردوس جمال کینسر کا شکار، بیٹے نے تصدیق کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشہورومعروف اداکار اور لیجنڈری فنکار فردوس جمال کینسر کا شکار ہو گئے ہیں جس کی تصدیق ان کے صاحبزادے حمزہ فردوس نے کردی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں معروف شوبز شخصیت حمزہ فردوس نے اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کینسر کا شکار ہو گئے ہیں اور ان کا علاج شوکت خانم ہسپتال میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی انتہا پسندوں کا دی لیجنڈ آف مولاجٹ کیخلاف اعلان جنگ

انسٹاگرام پیغام میں حمزہ فردوس نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ زندگی ہے تاہم پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ میرے والد کے ساتھ ان کے گھر والوں اور مداحوں، دوستوں اور ساتھی فنکاروں کی دعائیں ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hamza Firdous (@hamza_firdous)

حمزہ فردوس نے کہا کہ میرے والد فردوس جمال تمام تر مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد اداکاری کی دنیا میں آئے تاہم اب انہیں ایک اور جنگ کا سامنا ہے۔ خوش قسمتی سے یہ باتیں ان کے حق میں ہیں۔

خالدہ کی وفا اور کوئی میرے دل سے پوچھے سمیت متعدد ٹی وی سیریلز میں کام کرنے والے فردوس جمال نے اپنی جاندار اداکاری اور ڈائیلاگ ڈلیوری سے اپنی پہچان بنائی اور بے شمار ڈراموں اور فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

فردوس جمال کے متعلق حمزہ جمال کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ فردوس جمال مشکلات کا سامنا کرکے ثابت قدمی سے کینسر سے نجات حاصل کریں گے۔ ان کے تمام مداحوں سے دعا کی درخواست کرتا ہوں۔

 

Related Posts