آئندہ 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئندہ 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا
آئندہ 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم سے 15 جنوری تک برقرار رہیں گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری بھیجی تھی لیکن وزیراعظم نے عوام کے مفاد میں ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 227.80 روپے فی لٹربرقرار رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 44 روپے مہنگا ہوا، ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے 76 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی لیکن مٹی کے تیل کی قیمت 171 روپے فی لٹر برقرار رہے گی۔

Related Posts