کراچی ایکسپو سینٹر میں ڈیلفا کیٹل شو کا آغاز، جانوروں کی رنگا رنگ نمائش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایکسپو سینٹر کراچی میں ڈیلفا کیٹل شو کا آغاز، جانوروں کی رنگا رنگ نمائش
ایکسپو سینٹر کراچی میں ڈیلفا کیٹل شو کا آغاز، جانوروں کی رنگا رنگ نمائش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی ایکسپو سینٹر میں ڈیلفا کیٹل شو کا دوسرا ایڈیشن 30 دسمبر 2022 سے شروع ہوگیا ہے جو کہ 1 جنوری 2022 تک جاری رہے گا۔

کیٹل شو میں اعلیٰ نسل کے مویشیوں کے درمیان مقابلے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، کلچر اور روایتی پروگرامز، پھولوں کی نمائش، پرندوں کی نمائش اور مویشیوں کی پریڈ کے ساتھ ساتھ فوڈ فیسٹیول بھی شو کا حصہ ہے۔

ایم ایم نیوز نے گزشتہ روز ایکسپوسینٹر میں لگائے گئے کیٹل شو کا دورہ کیا، جس دوران وہاں پر شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد خوبصورت جانوروں کو دیکھنے کیلئے موجود تھی۔

ڈیلفا کیٹل شو میں مویشیوں کے ساتھ ساتھ پرندے اور جانور بھی موجود ہیں، خاص طور پر فینسی برڈ اینڈ پیٹ ہال میں خوبصورت اور نایاب پالتو جانور اور پرندے موجود ہیں جنہیں دیکھ کر آپ محسور ہوسکیں گے۔

اس دوران یونیورسٹی آف اینمل سائنس کی ایک خصوصی ٹیم ڈیلفا کیٹل شو میں مقامی فارمرز کو فارمنگ کے جدید طریقوں اور ویلیو ایڈیشن کے بارے میں تربیت فراہم کرے گی تاکہ ڈیری اور کیٹل سیکٹر کے جی ڈی پی میں کردار کو فروغ دیا جاسکے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایم جنید اور دیگر ماہرین پر مشتمل ٹیم ایونٹ کے دوران مختلف تربیتی سیشنز میں فارمرز کو آگہی اور تربیت فراہم کریگی۔

ڈیلفا کیٹل شو میں لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے مشہور بھارتی فلم ‘پی کے’ کا کردار ‘پی کے’ بھی موجود ہے۔ کیٹل شو میں موجود جی ایف ایکس فارم سٹی کے احد نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ وہ میمن گوٹ پر ایک کیٹل سٹی لانچ کررہے ہیں جہاں پر وہ کیٹلز کی ایک پوری کمیونٹی بنائیں گے۔

ایکسپو سینٹر میں لگائی گئی اس نمائش کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں شہری ایکسپو سینٹر کا رخ کررہے ہیں۔ اگر آپ بھی وہاں پر جانا چاہتے ہیں تو شام کے وقت کا انتخاب کیجئے گا کیونکہ اس دوران وہاں پر لوگوں کی تعداد کم ہوتی ہے۔

گزشتہ روز یہ نمائش صرف 10 رات کے بجے تک لگائی گئی تھی لیکن آج یہ رات 11 بجے تک کھلی رہے گی۔

Related Posts