کاغذ کی قیمت میں 200فیصد سے زائدکا اضافہ، درسی کتب مزید مہنگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کاغذ کی قیمت میں 200فیصد سے زائدکا اضافہ، درسی کتب مزید مہنگی
کاغذ کی قیمت میں 200فیصد سے زائدکا اضافہ، درسی کتب مزید مہنگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:روپے کی گرتی ہوئی قدر اور ڈالر کی اونچی اُڑان کے درمیان ملک میں تمام اقسام کے کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ کے باعث درسی کتب اور تمام اقسام کی اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق تمام اقسام کے کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ کے باعث اوپن مارکیٹ میں درسی کتب، کاپیوں، تمام اقسام کی اسٹیشنری، اسکول بیگ، یونیفارم، اسکول شوز کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات اور سلنڈر گیس کی قیمت میں اضافہ سے طلبہ طالبات اور سرکاری ملازمین کی پک اینڈ ڈراپ سروس کی تمام ٹرانسپورٹ نے بھی فی سواری 1000 روپے سے 2000 روپے کردی ہے، جس کے باعث والدین سخت اذیت کا شکار ہیں۔

اردو بازار کی ہول سیل مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق تمام اقسام کی درسی کتب کی قیمت میں 500 روپے سے 1700 روپے تک جبکہ کاپیوں رجسٹر، رف کاپی کی قیمت میں بھی سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔دکانداروں کا کہنا تھا کہ مال آگے سے مہنگا آرہا ہے، ہم سستا نہیں بیچ سکتے۔

مزید پڑھیں:روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر 275 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

دوسری جانب میٹرک کی سائنس پریکٹیکل کاپیوں کی قیمت بھی 2500 روپے سے 3 ہزار روپے تک کر دی گئی، ٹرانسپورٹر ز کا کہنا ہے کہ پٹرول ڈیزل میں یکمشت 35 روپے اضافہ کے باعث کرائے بڑھانا مجبوری تھی، کم کرایوں میں گزارا کرنا مشکل تھا اس لئے کرائے بڑھانے پڑے۔

Related Posts