روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر 275 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 65 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 275 پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 271 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

7 ماہ میں ملکی برآمدات میں 7 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رحجان دیکھنے میں آرہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 127 پوائنٹس کے اضافے سے پہلے 40 ہزار 860 پر آیا تھا اور اس کے کچھ دیر بعد اسٹاک مارکیٹ نیچے آنا شروع ہوئی، 100 انڈیکس 84 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 649 ہو گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 733 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Related Posts