حکومت مافیا کے ہاتھوں بے بس، تمام مسائل کا حل صدارتی نظام ہے، زاہد اعوان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

presidential system is the solution to all problems: Zahid Awan

کراچی :سینئر سیاستدان و معروف تاجر رہنماء زاہد اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں غریب کی شرح بڑھتی جارہی ہے، مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کو جرائم پر مجبور کردیا ہے۔

حکومت کی فرسودہ پارلیمانی نظام ختم کرکے صدارتی نظام رائج کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی و سماجی رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

زاہد اعوان نے کہا کہ موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کی کرپشن اور بداعمالیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انسانی فلاح یا سماجی بہبود کیلئے کوئی بھی اقدام اٹھانے کی کوشش کرتی ہے تو مافیا حکومت کے آڑے آجاتا ہے۔حکومت کی ہر کاوش مافیا اور کرپٹ بیوروکرسی کی وجہ سے ناکام سے دوچار ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مافیا کے ہاتھوں بے بس ہوچکی ہے، ملک میں غربت، مہنگائی ، بیروزگاری بڑھتی جارہی ہے ، روزگار نہ ہونے کی وجہ سے لوگ جرائم کی راہ اختیار کررہے ہیں، مسائل کے انبار بڑھتے جارہے ہیں اور لوگوں میں بے چینی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے خانہ جنگی جیسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور مافیاز

زاہد اعوان نے کہا کہ ملک میں رائج فرسودہ پارلیمانی نظام تمام مسائل کی جڑ ہے، ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے پارلیمانی نظام ختم کرکے صدارتی نظام نافذ کیا جائے، ملک میں نئی قانون سازی کی جائے اور ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے عناصر کا قلع قمع کیا جائے ۔

Related Posts