صدر ٹرمپ کیساتھ ملاقات مفید رہی، عمران خان نے اہم امور اٹھائے،شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر متنازعہ مسئلہ ہے، برطانوی پارلیمنٹیرینز نے واضح کر دیا: شاہ محمود قریشی
کشمیر متنازعہ مسئلہ ہے، برطانوی پارلیمنٹیرینز نے واضح کر دیا: شاہ محمود قریشی

ڈیووس: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات مفید رہی، وزیر اعظم نے اہم امور اٹھائے، صدرٹرمپ نے جلد دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرائی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بہت اچھے ماحول میں ملاقات اور گفتگو ہوئی، اس ملاقات میں امریکی صدر کی پوری ٹیم موجود تھی، انہوں نے کہا کہ ہم نے ایف اےٹی ایف کا معاملہ اٹھایا اور ٹرمپ سے تعاون کی بات ، وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ سے سفری ہدایات نرم کرنے کی بات کی جبکہ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا امریکی تجارتی وفد بھی پاکستان آئے گا۔

مزید پڑھیں: عالمی اقتصادی فورم: ڈیووس میں بہترین پروگرام جاری ہے،امریکی صدر ٹرمپ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال صدر ٹرمپ کے سامنے رکھی جبکہ صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یقین دلایا مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بات کریں گے، امریکی صدر ٹرمپ کو ایران کے معاملے پر تشویش سے آگاہ کیا جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے پر بات بھی ہوئی، انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ نے کہا وہ عمران خان کو پسند اور ان پر اعتماد کرتے ہیں۔

Related Posts