اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تھیلیسیمیاکے مرض کی بروقت تشخیص احتیاطی تدابیر اور علاج پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا اور مساجد کے ذریعے معاشرے میں آگاہی پیدا کرکے اس مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔
راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں 14 ویں نیشنل تھیلیسیمیا کانفرنس اینڈ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے سد باب کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے ہوں گے،تھیلیسییمیا کے مرض کی روک تھام کے حوالے ایران کی مثال ہمارے سامنے ہے۔
وزیر اعظم نے بھی شعبہ صحت کو اولین ترجیح دی ہے،صحت کے شعبہ کا بجٹ بڑھایا گیا کم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تھیلیسیمیا کے ایک لاکھ مریض ہیں۔ تھیلیسیمیا کے مریضوں کی فلاح کے لئے کام کرنا نیک عمل ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ احتیاطی تدابیر سے تھیلیسیمیا کے مرض کو روکا جاسکتا ہے،معاشرے میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کی فلاح کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ معاشرے میں آگہی مہم سیتھیلیسیمیا کے مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیو ورکرز نے سخت سردی میں 3 کروڑ 56 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے۔ڈاکٹرظفر مرزا