لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مخلص اور ایماندار قیادت میسر آنے کی وجہ سے پاکستان کے بارے میں بننے والا غلط تاثر زائل ہو رہا ہے،پاکستان ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے اوربہتر سکیورٹی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کیلئے محفوظ مقام بن چکا ہے۔
الحمراء میں ایڈ ایشیاء کانفرنس لاہور 2019ء سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج کے دور میں مختلف قسم کے ذرائع ابلاغ کام کر رہے ہیں،میڈیا پر دی جانے والی معلومات بعض اوقات درست نہیں ہوتیں،آج کل زیادہ تر اخبارات خبروں کی بجائے آراء پر مبنی ہیں،اشتہارات میں درست معلومات اورسچائی ہونی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ 70اور80کی دہائی کی ایڈورٹائزنگ کاآج کی ایڈورٹائزنگ سے تقابلی جائزہ لیں تو بہت فرق ہے ، میڈیا ایک طرح سے معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے،آج کے دور میں ایڈورٹائزنگ رابطوں کا مجموعہ ہے،اب دنیا ممکنات کو دیکھتی ہے جو حقیقت کے قریب تر ہوتی ہیں اور یہ ایڈورٹائزنگ سے ہی ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے عالمی سطح پر جدت کی طرف جائیں گے،،وزیراعظم