‘جانتا ہوں پاکستانی آم میٹھے ہوتے ہیں’ صدر ایردوان کا وزیر اعظم شہباز شریف سے دلچسپ مکالمہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر رجب طیب ایردوان کی حلف برداری کی تقریب سے روانگی کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر اور خاتون اول ایمنے ایردوآن میں خوشگوار انداز میں دل دلچسپ گفتگو ہوئی، جس میں پاکستانی آموں کی بھی بہت زیادہ تعریف ہوئی۔

روانگی کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے ترک صدر سے کہا “کہ ہمارے عوام آپ کے انتخاب پر بہت خوش ہیں، ترکی کے عوام سے بھی زیادہ۔ آپ کی دعوت کا بہت شکریہ، آپ نے اپنی خوشیوں میں ہمیں شریک کیا۔” وزیراعظم نے صدر ایردوآن کو کہا کہ “ہم آپ تمام اہل خانہ کو مبارک پیش کرتے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔”

انہوں نے کہا “کہ اس خوشی کے موقع پر آپ کے لئے آموں کا تحفہ لایا ہوں۔ آدھے آم اپنے بھائی اور آدھے اپنی بہن کے لئے ہیں۔” شہباز شریف کی بات پر صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ بے ساختہ مسکرا دئیے اور شکریہ ادا کیا۔

صدر ایردوان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے علم ہے کہ پاکستان کے آم بہت لذیذ اور میٹھے ہوتے ہیں۔” بیگم ایردوان نے بھی شکریہ ادا کیا۔ صدر ایردوان نے تقریب میں آمد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر وزیر اعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Related Posts