صدر آصف زرداری کورونا کا شکار، ملاقاتوں پر مکمل پابندی

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

President Asif Ali Zardari Tests Positive for COVID-19, All Meetings Suspended
FILE PHOTO

صدر پاکستان آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی تصدیق ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کی۔

صدر زرداری کو مثبت ٹیسٹ آنے کے بعد آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے اور وہ اس وقت انفیکشیس ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ صدر مملکت سے تمام ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد ہے اور ان کی صحت کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب صدر زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر نواب شاہ سے کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں بخار اور انفیکشن کی شکایت پر داخل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے اور سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اس بات کی تصدیق کی کہ صدر زرداری کی دبئی منتقلی کی خبریں درست نہیں ہیں۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر زرداری سے رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

آصف علی زرداری جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بھی ہیں، ان کو گذشتہ سال دوبارہ صدر منتخب کیا گیا تھا۔

ان کی صحت کی حالت سیاسی حلقوں میں بھی زیر غور ہے کیونکہ وہ پاکستان کی موجودہ اتحادی حکومت کا ایک اہم رکن ہیں۔

Related Posts