آج کا دن وطن کے حصول کیلئے لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔صدرِ مملکت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر مملکت کا غیر ملکی سازش کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ
صدر مملکت کا غیر ملکی سازش کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آج کا دن مادرِ وطن کے حصول کیلئے دی گئی لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ قوم اپنے شہداء کی قربانیاں نہیں بھولے گی۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن مادرِ وطن کے حصول کیلئے قائدِ اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں لاتعداد قربانیوں کی یادگار ہے۔ قوم پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے شہداء کی قربانیاں نہیں بھولے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

یومِ آزادی تاریخی دن، پاکستان کا قیام معجزے سے کم نہیں۔وزیر اعظم

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء نے وطن کی سلامتی کیلئے اپنی جان نذرانے کے طور پر پیش کی۔ پاکستان اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی جائز حقِ خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یومِ آزادی پوری قوم کیلئے ایک تاریخی دن ہے جبکہ پاکستان کا قیام کسی معجزے سے کم نہیں۔

یومِ آزادی کے موقعے پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Related Posts