صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آج 25دسمبر کے دن مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا میں بسنے والے بالخصوص پاکستانی مسیحیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا کہ یہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یومِ پیدائش ہے جن کے مطابق انہوں نے اپنے مقلدین کے لیے امن چھوڑا۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں مسیحی برادری کے لیے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے مقلدین کو پیغام دیا کہ میں نے تمہارے لیے امن چھوڑا ہے اور وہی میں تمہارے درمیان باقی رکھتا ہوں۔
Merry Christmas to Christians the world over and specially to those in Pakistan, with a message of peace, according to Jesus himself who said 'Peace I leave with you and my peace I give you'.
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) December 25, 2019
دوسری جانب سابق صدر و سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد پیش کی۔ ٹوئٹر پیغام میں جنرل (ر) پرویز مشرف کی طرف سے مسیحی برادری کو مبارکباد دی گئی۔
— Pervez Musharraf (@P_Musharraf) December 25, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے 25 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق 25 اور 27 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی۔
سندھ حکومت کے مطابق25 دسمبر کو قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش اورکرسمس ہے جبکہ 27دسمبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما بینظیر بھٹو کا یوم شہادت ہے ، جس کے لیے گزشتہ روز تعطیل کا اعلان ہوا۔
25اور 27دسمبر کو سندھ کے تمام سرکاری اورسندھ حکومت کے ماتحت اداروں میں تعطیل ہوگی۔سندھ کی جانب سے سندھ میں 25اور 27دسمبر کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: 25دسمبر اور27دسمبرکو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان