صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مہمان سری لنکن ٹیم کے خلاف دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں تاریخی فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی ٹیم کو کراچی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں جیت پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے فیصلہ کن برتری حاصل کی۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ میں جیت کا جشن منانے والے پاکستانیوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔مہمان نواز قوم کو اپنی خوبصورت سرزمین پر عالمی کرکٹ کی ملک میں واپسی بے حد مبارک ہو۔
Congratulations to Pakistan Cricket Team for winning the Karachi test match & series in a very convincing manner, and to the people of Pakistan celebrating the win, as well as the return of international cricket to our beautiful land of hospitable people.
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) December 23, 2019
ٹوئٹر پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے قومی کرکٹ ٹیم کی مہمان ٹیم کے خلاف فتح کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان 13 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز جیتا، قومی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ میں نئے کرکٹ کے نئے ستاروں عابد علی اور نسیم شاہ کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ پیغام میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا گیا۔
What a Historic Win!!
Congratulations Team Pakistan on winning the Test Series at Homeground after 13 Years.Bravo to Our new stars Abid Ali and Naseem Shah
Pakistan Zindabad! @TheRealPCB @TheRealPCBMedia
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) December 23, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے مہمان سری لنکن ٹیم کو 263 رنز سے شکست دے دی ، جس کے بعد پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ٹیسٹ سیریز جیت چکا ہے۔
کراچی اسٹیڈیم میں آج جب سری لنکا نے کھیل کا آغاز کیا تو پاکستان سے جیتنے کے لیے انہیں 264 رنز کی ضرورت تھی جبکہ ان کی 7 وکٹیں گزشتہ روز کھیل کے اختتام تک گر چکی تھیں۔
مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف 263 رنز سے فتح