اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیرِ اعلیٰ مہدی شاہ کو گورنر گلگت بلتستان تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے مہدی شاہ کو گورنر گلگت بلتستان تعینات کرنے کی منظوری جی بی آرڈر 2018 کی دفعہ 33، ذیلی دفعہ 3 کے تحت وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی۔
گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین کا استعفیٰ منظور