یوم پاکستان پر کس کس کو اعزازات ملیں گے، فہرست جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ آزادی پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر متعلقہ شعبوں میں شاندار کارکردگی و نمایاں خدمات سرانجام دینے پر پاکستانی و غیر ملکی شہریوں کو سول اعزازات سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘اے پی پی’ کے مطابق یہ اعزازات 23 مارچ 2023 کو یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران دیے جائیں گے۔

14 سول اعزازات پانے والوں میں کُل 253 شخصیات شامل ہیں جنہیں نشان امتیاز، ہلال پاکستان، ہلال شجاعت، ہلال امتیاز، ہلال قائد اعظم، ستارہ پاکستان، صدارتی اعزازات برائے حسن کارکردگی، تمغہ پاکستان، تمغہ شجاعت، تمغہ امتیاز، تمغہ قائد اعظم اور تمغہ خدمت سے نوازا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

صدرِ مملکت نے مسلح افواج اور شہداء کیلئے ایوارڈز کا اعلان کردیا

نشان امتیاز کے لیے نامزد شخصیات

ہفتہ کو کابینہ سیکریٹریٹ ایوارڈ سیکشن کی جانب سے جاری اعزازات کے لیے نامزد شخصیات کی فہرست کے مطابق جن شخصیات کو نشان امتیاز سے نوازا جائے گا ان میں سرتاج عزیز، میر حاصل بزنجو، رئیس الاحرار، چوہدری غلام عباس خان مرحوم، جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس (آنجہانی) کو عوامی خدمات کے اعتراف میں، احمد غلام علی چھاگلہ (مرحوم) کو موسیقی کے فن، صوفی غلام مصطفی تبسم (مرحوم) کو شاعری، محمد قوی خان کو ڈرامہ، فلم اور اسٹیج اداکاری اور جہانگیر خان کو اسکواش کے شعبوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے پر نشان امتیاز سے نوازا جائے گا۔

ہلال پاکستان

ایوارڈ کے لیے نامزد غیر ملکی اہم شخصیات میں عزت مآب شیخا موزہ بنت نصیر ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان ،شاہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز السعود ،انجینئر خالد بن عدالعزیز الفتح ، شیخ محمد عبدالرحمن الثانی (قطری ) اور سفیر ریٹائرڈ رابن ایل رافیل کو پاکستان کے لیے خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان سے نوازا جائے گا۔

ہلال شجاعت

بریگیڈیئر ریٹائر خالد فرید اور بریگیڈیئر فیصل نصیر کو انسداد دہشتگردی میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ہلال شجاعت سے نوازا جائے گا.

ستارہ شجاعت

اسی طرح ملک محمد احسن، ملک گینگرے (آنجہانی)، ملک شمائل خان، محترمہ فزا طارق ملک (مرحومہ)، راجا مصطفیٰ علی، محمد افضل شیخ، ساجد کیانی، لیفٹیننٹ کرنل شاہد رسول چوہدری، وجاہت اللہ آفریدی کو بہادری کا مظاہرہ کرنے پر اور منصور احمد خان کو پاکستان کے لیے خدمات کے اعتراف میں ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہلال امتیاز

ڈاکٹر خواجہ عبدالحئی، انجینئر پروفیسر احمد فاروق بازئی کو درس و تدریس کے شعبوں میں، ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کو سائنس، انجینئرنگ و تعلیم، حکیم رضوان حفیظ کو طب، راجا علی رضا انور کو جوہری انجینئرنگ، رئیس احمد کو وائلن، امجد اسلام امجد کو ادب ، احمد عارف نظامی (مرحوم)، مجیب الرحمن شامی، الطاف حسن قریشی کو صحافتی خدمات، بلقیس بانو ایدھی (مرحومہ) کو سماجی خدمات، محمد رمضان چھیپا، سردار احمد نواز سکھیرا، معروف افضل (مرحوم)، سینیٹر محمد طلحہ محمود، سینیٹر ہلال الرحمٰن کو عوامی خدمت اور ڈاکٹر گوہر اعجاز کو مخیر شخصیت ہونے پر ہلال امتیاز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہلال قائداعظم

ڈاکٹر جیمز ایم شیرا کوپاکستان کے لئے خدمات کے اعتراف میں ہلال قائداعظم سے نوازا گیا ہے۔

ستارہ امتیاز

پروفیسر ڈاکٹر عثمان بیلن ائوزکن، ڈاکٹر محمد افضل جاوید ، ظفر اللہ خان ، تانگ مینگ شینگ ، پروفیسر کانگ جولان کو پاکستان کے لیے خدمات پر ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ستارہ پاکستان

اسی طرح یوم آزادی کے موقع پر مسٹر لین سانگتیان ، خالد محمود ، چاہت یاسر ایرین اور راجہ نجابت حسین, پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری کو سائنس، انجینئرنگ و تعلیم، انجینئر جاوید قریشی کو زرعی علوم، ڈاکٹر عبدالغنی اکرم کو علم فزکس، غفور احمد کو کیمیکل انجینئرنگ، ڈاکٹر سلیمان قیصر کو کیمیکل انجینئرنگ، محسن فیاض کو میکنیکل انجینئرنگ، ڈاکٹر محمد علی مرزا کو الیکٹرانکس انجینئرنگ، ڈاکٹر محمد بلال ملک کو الیکٹریکل انجینئرنگ، ڈاکٹر فیض الحسن کو سسٹمز انجینئرنگ، آصف اقبال کو نیوی گیشن سسٹم، ہمایوں خان (مرحوم) کو (لہس جدت) زراعت، آصف پیر کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈاکٹر سعید اختر کو میڈیسن، ڈاکٹر محمد شریف ملک ایم ڈی کو میڈیسنز (صحت)، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کو تعلیم، محفوظ الرحمٰن کو تعلیم، توقیر احمد ناصر کو فنکاری، ریاض شاہد (مرحوم) کو فلم ہدایت کاری و لکھاری، فخر عالم کو فن و میزبانی، احسن علی اصفہانی المعروف احسن جہانگیر کو پس پردہ گلوکاری، ساغر صدیقی المعروف محمد اختر (مرحوم) کو شاعری، انیق احمد کو اینکر، سید منظر احسن المعروف احسن منظر کو ادب، ڈاکٹر معین الدین عتیق کو ادب، محترمہ شمع خالد (مرحومہ) کو ادب، نصیر ترابی (مرحوم ) کو ادب، محمد شفیع المعروف شاکر شجاع آبادی کو ادب، چوہدری شافع حسین کو کبڈی، بابر اعظم کو کرکٹ، ضیاالدین (مرحوم) کو صحافت، جاوید چوہدری کو صحافت، ندیم ملک کو صحافت، عطاالرحمٰن (مرحوم) کو صحافت، ڈاکٹر انیس احمد کو مذہبی اسکالر ، مولانا محمد حنیف جالندھری کو مذہبی اسکالر، ڈاکٹر قبلہ ایاز کو مذہبی اسکالر، علامہ ثاقب رضا مصطفائی کو مذہبی اسکالر، عبدالرؤف روفی کو نعت خوانی، وقار احمد ملک، مرتضیٰ محمود ، امداد اللہ بوسال، معین الحق، ڈاکٹر محمد اشرف طاہر، مرزا اشتیاق بیگ کو سماجی و عوامی خدمات کے اعتراف میں ستارہ پاکستان سے نوازا گیا ہے۔

تمغہ پاکستان

صدر مملکت کی طرف سے ڈاکٹر محبوب علی سیال کو زرعی علوم، عبدالماجد خان کو کیمسٹری علوم، محمد اعظم خان کو کیمسٹری علوم، محمد یوسف خان کو کیمسٹری علوم، ذوالفقار احمد خان کو جوہری انجینئرنگ، نوید احمد کو دھاتی انجینئرنگ، حافظ نوشاد علی کو میکینکل انجینئرنگ، مصطفیٰ جاوید صدیق کو میکینکل انجینئرنگ، ڈاکٹر ہمایوں قریشی کو ایرو اسپیس انجینئرنگ، رحیم ثنااللہ چوہدری کو الیکٹریکل انجینئرنگ، طارق مقبول کو کوالٹی مینجمنٹ، کرنل ریٹائرڈ محمد امین کو میزائل ڈیزائن، عماد احمد کو ڈیجیٹل کمیونیکشن، محمد محبوب خان کو فزکس سائنس، ہارون اکرام شیخ کو دھاتی مواد کے علوم، محمد رحمٰن کو نیوکلیئر سیفٹی ریگولیشن، ڈاکٹر محمد مقصود کو فزکس (ویکیوم سائنس و ٹیکنالوجی)، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کو میڈیسن ہیلتھ، محترمہ پروین المعروف سنگیتا کو فلم ہدایت کاری، ڈاکٹر عزیز خان عرف عزیز تبسم کو فلم ہدایت کاری، محمد حفیظ طاہر کو پروڈیوسر، قادر علی شگان کو موسیقی و کلاسیکی گلوکاری، انور حسین ویسترو کو گلوکاری، محترمہ گل زریں (وگما) کو گلوکاری، عروج آفتاب کو گلوکاری، الطاف حسین طافو خان کو طبلہ نوازی، استاد عبداللہ خان کو شہانی موسیقی، محترمہ نرگس شاہین کو براڈ کاسٹر کمپیئر، انجم شاہین عرف انجمن کو اداکاری، امان اللہ ناصر کو اداکاری و لکھاری، سید افضال احمد کو فلم ٹی وی اداکاری، مسز بشریٰ فرخ کو ڈرامہ، تسکین ظفر کو اینکر و نیوز کاسٹر، شیخ داد خان عرف شیر میانداد خان کو قوالی، انجم ایاز کو مجسمہ سازی میں تمغہ پاکستان سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وانگ گل پنگ (آنجہانی) کو پاکستان کے لئے خدمات، محترمہ ڈنگ مو فانگ (آنجہانی) کو پاکستان کے لیے خدمات، محترمہ چن سائی (آنجہانی) کو پاکستان کے لیے خدمات پر تمغہ پاکستان سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی

آر ایم نعیم کو پینٹنگ، سائیں داد کو گھاڑا ڈانسر، محمد جاوید کو پینٹنگ، محمد قمر سلطان کو عربی خطاطی، سید شمعون اشرف ہاشمی کو ٹیلی ویژن کمپئرنگ ، عبداللہ درویش درانی کوادب ، غلام حسن حسانوکو ادب ، رانا فضل حسن کو ادب ، ڈاکٹر محمد اشرف شاہین قیصرانی کو ادب ، پروفیسر جہانزیب نیاز خان (مرحوم) کو ادب، جمشید خان دکھی (مرحوم) کو ادب و شاعری ، فرحت عباش شاہ کو شاعری ، ارشد ندیم کوایتھلیٹس ، سرباز خان کو کوہ پیمائی ، محترمہ شاہدہ کو کراٹے ،محترمہ امینہ ولی کو کھیلوں ،عبدالکریم (مرحوم) کو کوہ پیمائی ، عرفان محمود کو مارشل آرٹس ، مسعود جان کو بلائنڈ کرکٹ ، احسن رمضان کو سنوکر ، نور دستگیر بٹ کو ویٹ لفٹنگ، ٹکا خان کو صحافت، حافظ طاہر خلیل کو صحافت، ماسٹر الطاف حسین (مرحوم) کو( پاکستانی پرچم کی سلائی )عوامی خدمت پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تمغہ شجاعت

اسی طرح صدر مملکت نے عامر نواز خان شہید ، محمد کامران شہید ، کرنل ریٹائرڈ محمد عارف ، محمد عثمان شہباز، ڈاکٹر کامران احمد، شیر احمد (فیصل بلوچ) ، تنویر حسین، امجد احمد ، مظہر نوازشیخ ، بشیر احمد بروہی ، فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ذیشان احمد ، نوید احمد ، ضیاء الرحمان ، شہید جاوید اللہ ، ڈاکٹر اکبر ناصر انسپکٹر جنرل ، سہیل ظفر چٹھہ ، صادق شاہ ، راجہ محمد ماجد ، محمد بلال راجہ ، مبشرسلیم ، منہاس احمد خان ، اعجاز حفیظ ، عقیل احمد صدیقی سمیت وسیم احمد خان کو بہادری ، میجر ظہور احمد ، یحییٰ عظیم اور حوالدار عابد علی کو انسداد دہشتگردی پر بہادری پر تمغہ شجاعت سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

تمغہ امتیاز

صدرمملکت نے چوہدری وسیم اختر ، علی عثمان ، سلیم احمد سب انسپکٹر ، نصیب اللہ خان ایس پی سی ٹی ڈی سی ، محمد اشرف چدھڑ ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سی کو بہادری پر، فتح علی یوسف ، اشاد بھوگلہ کو پاکستان کے لئے خدمات ، محترمہ جہاں آراء کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ، مدثر شیخا کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ، محترمہ رفعت شمشاد کو سپیس سائنسز ، سلیم خان لوہانی کو فزکس علوم ، ڈاکٹر عظمیٰ بتول کو میڈیسن علوم ، پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کو ویٹرنری سائنس ، ڈاکٹر رضوان اوپل کو صحت ، ڈاکٹر فرح ناز قمر کو میڈیسن ہیلتھ ، پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالق کو میڈیسن ، پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ایاز کو میڈیسن ، ڈاکٹر نصرت اللہ چوہدری کو میڈیسن ، ڈاکٹر ایس عباس رضا کو میڈیسن ، پروفیسر خالد محمود کو میڈیسن (نیورو سرجری)، محمد شہزاد کو میکینکل انجینئرنگ ، محمد سعد اللہ کو کیمیکل انجینئرنگ، ڈاکٹر خرم حمید کو الیکٹرانکس انجینئرنگ ، سید محمد یاسر عباس کو کیمونی کیشن انجینئرنگ ، شہزاد صادق کو میکنیکل انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کو اعلیٰ تعلیم میں تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔

ڈاکٹر ثمرین حسین اور پروفیسر کمال منیر کو تعلیم، مسز نور جہاں بلگرامی کو وویول ٹیکسٹائل ڈیزائنر محقق و ماہر تعلیم ، رستم علی لونی(چارلی) کو اداکاری ، عارف خان عرف ارباب خان کو فلم ہدایت کاری و فنکاری ، محمد اقبال لطیف پروڈیوسر ڈائریکر محترمہ نگار نظر کو پتلی کارٹن و فنون لطیفہ ، زین اللہ کو(چترالی ستار نوازی )موسیقی ، محمد حنیف عرف حنیف شہزاد کو مصوری ، جمیل احمد پال کوادب ، ذوالفقار سیال کو ادب ، وحید احمدکو ادب ، محترمہ نیلم احمد بشیر کو ادب ، ڈاکٹر شیخ محمد اقبال کو ادب ، سورج نارائن لعل کو ادب، محترمہ خانسا ماریہ کو ادب ، قاری ڈاکٹر اکرام اللہ حسن قرات ، اویس رضا قادری کو نعت خوانی ، شفیق احمد چشتی کو کبڈی ، محترمہ بسمہ معروف کو کرکٹ ، اجے للوانی (آنجہانی) صحافت (کیمرہ مین) ،ارشاد مستوئی (مرحوم )کو صحافت ، موسیٰ خان خیل (مرحوم) صحافت ، عارف خان (مرحوم) صحافت ، ضیاالرحمIن فاروقی (مرحوم )صحافت ، شاہد زہری (مرحوم) صحافت، محترمہ کرسٹینا وان سپرلنگ آفریدی کو عوامی خدمات ، فرحاج سکندر یار خان کو عوامی خدمت ، ڈاکٹر فرید اللہ خان کو عوامی خدمت ، محترمہ صائمہ سلیم کو عوامی خدمات ، یاسین ملک کو عوامی خدمت (ٹیکس دہندہ ) ، حسن جاوید کو برآمد کنندہ (چمڑا)، شہزاد اصغر کو برآمد کنندہ (ٹیکسٹائل)، شبیر دیوان کو برآمد کنندہ (پلاسٹک)، فود غارب کو چاول برآمد کنندہ ، خالد محمود کو ادویہ برآمد کنندہ ، یعقوب زمیندار کو سماجی خدمت اور امین ہاشوانی کو سماجی خدمت ، مخیر شخصیت کے شعبوں میں خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تمغہ قائد اعظم اور تمغہ خدمت

صدر عارف علوی نے ڈاکٹر مہرین فاروقی کو پاکستان کے لیے خدمات کے اعتراف میں تمغہ قائداعظم اور چوہدری پرویز اقبال لوسر کو پاکستان کے لئے خدمات کے اعتراف میں تمغہ خدمت کے ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Posts